ڈاکٹر ماہ وش حسین شہید کو تمغۂ ایثارِ طب سے نوازا گیا

Apr 02, 2026 | 12:30:PM
ڈاکٹر ماہ وش حسین شہید کو تمغۂ ایثارِ طب سے نوازا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ڈاکٹر ماہ وش حسین شہید کو تمغہ ایثارِ طب سے نوازا گیا،انہوں نے ایمرجنسی میں خواتین کے حصے سے ایک مرد اٹینڈنٹ کو باہر جانے کا کہا تھا  اس بات پر اس شخص نے انتقام کی منصوبہ بندی کی اور ڈیوٹی سے واپسی پر انہیں بے دردی سے قتل کر دیا۔

رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں پیش آنے والا یہ سانحہ آج بھی دلوں کو غمگین کر دیتا ہے اور یہ یاد دلاتا ہے کہ خواتین ڈاکٹرز کو اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران کس قدر خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

میڈیکل ویمنز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے کہا کہ  یہ اعزاز کی بات ہے کہ شدید غم اور مسلسل دھمکیوں کے باوجود ان کے شوہر یومِ خواتین پر ہمارے ساتھ شریک ہوئے اور ان کی جانب سے یہ اعزاز وصول کیا، ان کی ہمت، وقار اور حوصلے نے ہر شخص کو متاثر کیا۔

ڈاکٹر ماہ وش حسین شہید کو ہمیشہ ایک مخلص ڈاکٹر کے طور پر ہی نہیں بلکہ ایک بہادر خاتون کے طور پر بھی یاد رکھا جائے گا جنہوں نے خواتین کی عزت، تحفظ اور وقار کے لیے آواز اٹھائی۔

ان کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا اور ان کی داستان ہمیں ہر خاتون ہیلتھ پروفیشنل کے تحفظ کے لیے آواز بلند کرنے کی ترغیب دیتی رہے گی۔