الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار ۔ڈسکہ میں دوبارہ پولنگ ہوگی:سپریم کورٹ

Apr 02, 2021 | 12:22:PM
سپریم کورٹ
کیپشن: ڈسکہ الیکشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ڈسکہ  کے پورے حلقے میں دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا۔

 سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف  تحریک انصاف کی درخواست خارج کر دی۔ سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے وکیل عبدالرؤف نے اپنے دلائل میں کہا کہ آئی جی پنجاب اور دیگر حکام نے ٹیلیفون نہیں سنے، 13 پولنگ سٹیشنز پر پولنگ معطل رہی، فائرنگ کے واقعات پورے حلقے میں ہوئے۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ عدالت نے پولنگ سٹیشنز کی گنتی نہیں کرنی۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں منظم دھاندلی کا ذکر نہیں، الیکشن کمیشن کا فیصلہ قانون کی خلاف ورزیوں پر تھا۔ عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتظامیہ کو سننے بغیر ہی فیصلہ کر دیا، حلقے میں حالات خراب تھے یہ حقیقت ہے، یہ کہنا درست نہیں کہ تمام پارٹیوں کو مساوی ماحول نہیں ملا۔