کتنی مہنگائی ہوئی؟ ادارہ شماریات کی رپورٹ میں حیرت انگیز انکشاف

Nov 01, 2022 | 15:20:PM
کتنی مہنگائی ہوئی؟ ادارہ شماریات کی رپورٹ میں حیرت انگیز انکشاف
کیپشن: مہنگائی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ادارہ شماریات نے مہنگائی رپورٹ جاری کردی، ایک ماہ  مہنگائی کی شرح 26.5 فیصد ہوگئی۔
 ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 26.5 فیصد ہوگئی۔ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں مہنگائی میں 4.71 فیصد اضافہ ہوا ۔جولائی سے اکتوبر تک مہنگائی کی شرح 25.49 فیصد رہی جبکہ چار ماہ میں شہروں میں مہنگائی میں 23.9 فیصد اضافہ ہوا  اوردیہاتوں میں مہنگائی 27.8 فیصد ہوگئی۔
اکتوبر میں بجلی 89.5 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر بجلی 24.95 فیصد مہنگی ہوئی

ایک ماہ میں پیاز 67.73 اور ٹماٹر 40.7 فیصد مہنگے ہوئےاس دوران پھل 10.98, چائے 9.8 اور سبزیاں 9.5 فیصد مہنگی ہوئیں ۔ایک سال میں ٹماٹر 219.3 ، پیاز 165.6 فیصد مہنگے ہوئے اورسالانہ بنیادوں پر موٹر فیول 64.8 ، اسٹیشنری 44.5 فیصد اور ٹرانسپورٹ 41 فیصد مہنگی ہوئی ۔