انتقام نہیں چاہتے،آزاد حیثیت میں وزیراعلیٰ بننے کا دکھ ہوا،علی امین گنڈا پور

Mar 01, 2024 | 12:44:PM
 انتقام نہیں چاہتے،آزاد حیثیت میں وزیراعلیٰ بننے کا دکھ ہوا،علی امین گنڈا پور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پورنے کہاہے کہ آزاد حیثیت میں وزیراعلیٰ بننے کا دکھ ہے،دعا ہے کہ اللہ مجھے اس جہاں اور قیامت کے دن بھی سرخرو کرے،لوگ ،ادارے اور ملک ہمارا اپنا ہے،جو میرے ساتھ ہوا کل کسی اور سے بھی ہوسکتا ہے،ہمیں نظام بدلنا ہے ورنہ کل لوگ ہمیں پکڑیں گے،ہم حق لینا اور چھینا بھی جانتے ہیں۔

خیبرپختونخوااسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے  علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکنوں کے ساتھ جو ظلم ہوا وہ کسی فسطائیت میں نہیں ہوا،ہمارے لیڈر کا قصور یہ ہے کہ عوام اور پاکستان کی خودمختاری کی بات کی،ہمارے لیڈر نے قوم کیلئے 27سال جدوجہد کی،مطالبہ ہے کہ فری اینڈ فیئر ٹرائل کیا جائے ہمارے لیڈر کو جلد رہا کیا جائے،ان کا کہناتھا کہ  میرا لیڈر صحیح کہتا تھا کہ ہم آزاد نہیں غلام ہیں، حقیقی آزادی ہماری ضرورت ہے۔

 نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ جو ظلم ہوا اس کا ازالہ کریں اور اپنی اصلاح کریں،ہم انتقام نہیں چاہتے، یہ ملک اور ادارے ہمارے ہیں،ایسا نظام چاہتے ہیں کہ کوئی بھی اس ملک میں زیادتی نہ کرسکے۔