اسلام آباد میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ، بڑی خبر آگئی

Jul 01, 2022 | 21:19:PM
پی ٹی آئی، احتجاج، اسلام آباد،سیکیورٹی، ہائی الرٹ
کیپشن: پی ٹی آئی کے جلسے کے پیش نظر اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے تمام اعلیٰ افسران کو سرچ و کومبنگ آپریشنز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ان احکامات کے بعد شہر اقتدار کے داخلی و خارجی راستوں پر چیک پوائنٹس بنادی گئی ہیں جبکہ دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی پولیس کی معاونت کررہے ہیں۔

آئی جی اسلام آباد کی خصوصی ہدایت پر پولیس کے خصوصی دستے وفاقی دارالحکومت میں تعینات کردیے گئے ہیں۔ جنہیں کسی بھی غیرمعمولی صورتحال سے نپٹنے کے لیے 10 ہزار سے زائد آنسو گیس کے شیل مہیا کردیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ملازمین کی ڈیوٹی خود چیک کریں اور دوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال سے اجتناب برتیں۔ 

واضح رہے کہ اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں کل پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ منعقد ہوگا جس سے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: آپ کا ارادہ ہے دھاندلی کرنے کا؟ چیف جسٹس کا حمزہ شہباز سے استفسار