سید علی ناصر رضوی آئی جی اسلام آباد پولیس تعینات

Mar 29, 2024 | 19:09:PM
سید علی ناصر رضوی آئی جی اسلام آباد پولیس تعینات
کیپشن: سید علی ناصر رضوی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کر دیئے گئے،پولیس سروس گریڈ 20 کے آئی جی اسلام آباد پولیس اکبر ناصر خان کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور اُن کی جگہ پولیس سروس گریڈ 20 کے پنجاب حکومت میں تعینات سید علی ناصر رضوی کو تبدیل کر کے آئی جی اسلام آباد پولیس تعینات کیا گیا ہے۔

 پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے سیکرٹری کامرس ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد خرم آغا کا تبادلہ کر کے انہیں سیکرٹری داخلہ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے ، مزید برآں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ ڈویژن فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ خوشحال خان کا تبادلہ کر کے اُنہیں ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن تعینات کیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں

سید علی ناصر رضوی نے اے ایس پی گلبرگ لاہور سے پیشہ ورانہ فرائض کا آغاز کیا,سید علی ناصر رضوی ایس پی اقبال ٹاؤن لاہور، ڈی پی او قصور اور ڈی پی او وہاڑی بھی رہے,سی پی او فیصل آباد، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے اہم عہدوں پر بھی تعینات رہے,سید علی ناصر رضوی سانحہ 9 مئی میں شدید زخمی ہوئے تھے ,سید علی ناصر رضوی کی آنکھ کے متعدد آپریشنز بھی کئے گئے,سید علی ناصر رضوی کا شمار پولیس کے محنتی اور قابل افسران میں ہوتا ہے

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت کو چوتھا گیئر لگ گیا، ایک ہی دن میں ہزاروں روپے مہنگا