اکشے کمار کی فلم نہیں چلنےدینگے۔۔نام بدلو۔۔ورنہ۔۔؟

Dec 01, 2021 | 19:30:PM
بالی ووڈ، فلم، پرتھوی راج،
کیپشن: بالی ووڈ فلم پرتھوی راج کا پوسٹر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کےاداکار اکشے کمار کی ایک آنے والی ’پرتھوی راج ‘ کا ٹیزر آگیا ہے اور لوگوں کو ٹیزر کافی پسند آیا اور اب لوگ اکشے کمار کی فلم کا انتظار کررہے ہیں۔ لیکن بھارت کی ریاست راجستھان میں سمراٹ پرتھوی راج چوہان پر بننے والی اس فلم کی مخالفت ہورہی ہے۔راجسھتان میں قائم ہندو تنظیم ’ کرنی سینا‘ نے اب فلم پرتھوی راج کے نام پر اعتراض ظاہر کیا ہے اور مانگ کی ہے کہ اس کا نام بدلا جانا چاہیے۔
بھارت کے نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے دیپکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی فلم ’پدماوت‘ پر کافی تنازع ہوا تھا۔ یہ فلم ریاست میں ریلیز بھی نہیں ہو سکی تھی۔ اب یہ ہنگامہ ’پرتھوی راج‘پر ہو رہا ہے۔ اب سوال اٹھ رہا ہے کہ آخر کرنی سینا تنظیم کو پرتھوی راج کے نام پر اعتراض کیوں ہے۔ رپورٹ کے مطابق’پدماوت‘ اور ’جودھا اکبر‘ کے بعد یہ ایک اور فلم ہے، جس پر کرنی سینا تنظیم نے اپنی مخالفت ظاہر کرنا شروع کردی ہے۔ فلم ’پرتھوی راج‘میں ٹائٹل کے حوالے سےکرنی سینا تنظیم نے اعتراض ظاہر کیا ہے۔ کرنی سینا تنظیم کا کہنا ہے کہ فلم کے ٹائٹل میں سمراٹ پرتھوی راج کو اعزاز نہیں دیا گیا ہے۔اگر فلم کا نام پرتھوی راج پر رکھنا ہے تو نام میں سمراٹ جیسے قابل احترام الفاظ کا استعمال کیا جانا چاہیے۔شری راجپور کرنی سینا کے قومی صدر مہی پال سنگھ مکرانا نے بتایا کہ فلم میکرز فلم کے نام میں ہی پرتھوی راج کو عزت نہیں دے رہے ہیں تو فلم کے کنٹینٹ میں تو کچھ بھی لکھ سکتے ہیں۔ یہ کوئی اسکرپٹ نہیں بلکہ تاریخ ہے۔ اس سے پہلے 18 مارچ 2020 کو بھی ہم نے جے پور میں ہورہی اس فلم کی شوٹنگ روکی تھی اور یہاں ابھی تک شوٹنگ نہیں کرنے دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:”کل موسم کیسا رہے گا؟“ محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ فلم کے دوسرے نام کو لے کر مہی پال سنگھ کا کہنا ہے اس کے علاوہ کئی نام ہوسکتے ہیں، جس میں کوئی اعزازی لقب دیا گیا ہو۔ کرنی سینا تنظیم کے مطابق ایسے میں فلم کا نام سمراٹ پرتھوی راج چوہان لکھا جاسکتا ہے۔ آخری ہندو بادشاہ پرتھوی راج چوہان، بھارتیہ سمراٹ پرتھوی راج چوہان، رائے پتھورا پرتھوی راج چوہان جیسے نام رکھے جاسکتے ہیں۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے شوٹنگ کے دوران کرنی سینا  تنظیم نے فلم میکرز سے سکرپٹ پڑھانے کی مانگ کی تھی۔ اس کے علاوہ ایسا نہ کرنے پر انہوں نے پورے بھارت میں فلم کی شوٹنگ روکنے کی وارننگ بھی دی تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں:دیپیکا پڈوکون یا پاٹے خان۔۔ عجیب حرکتیں۔۔وجہ جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں