”کل موسم کیسا رہے گا؟“ محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

Dec 01, 2021 | 19:02:PM
، محکمہ موسمیات، سموگ، خشک سردی
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) محکمہ موسمیات نے سموگ اور خشک سردی سے پریشان لوگوں کی امیدوں پر بجلیاں گرا دیں ۔
 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم بدستورخشک اور سردرہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سموگ اور دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور صوبہ بلوچستان میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ صوبہ سندھ کے اضلاع سکھر، لاڑکانہ ، شہید بےنظیرآباد، موہنجو داڑواور گردونواح میں ہلکی دھند اورسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زرتاج گل کے خلاف بات کرنے پر کس کی چھٹی؟؟بڑی خبرآگئی
صوبہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور خشک اور پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے دو ران شدید سردرہے گا۔ پشاور، مردان ، چارسدہ ،نوشہرہ ،ڈیرہ اسماعیل خان اور صوابی میں رات اورصبح کے اوقات میں سموگ اوردھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ یہاں صبح اور رات کے اوقات میں موسم شدید سردرہےگا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قدر میں کمی کے باوجود سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ