سٹیل ملز ملازمین کاریلوے ٹریک پر دھرنا، ٹرینوں کی آمدو رفت معطل

Dec 01, 2020 | 18:45:PM
سٹیل ملز ملازمین کاریلوے ٹریک پر دھرنا، ٹرینوں کی آمدو رفت معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی میں سٹیل ملز ملازمین کا دھرنہ جاری، مظاہرین نے ریلوے ٹریک کو بند کردیا،گھنٹوں سے ملک بھر کی ٹرینوں کی آمد رفت متاثر کئی ٹرینیں روک دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سٹیل ملز سے ہزاروں ملازمین کی جبری برطرفی کیخلاف سٹیل ملز ملازمین نے ریلوے ٹریک پر دھرنا دیدیا،جینا ہوگا یا مرنہ ہوگا دھرنہ ہوگا دھرنا ہوگا کے نعرے لگائے گئے،دھرنے کے باعث گھنٹوں سے ملک بھر کی ٹرینوں کی آمد رفت متاثر ہو گئی اورکئی ٹرینیں روک دی گئی،مظاہرین نے وفاقی حکومت اور عمران خان کےخلاف نعرے بازی کی۔
مظاہرین کاکہناہے کہ سٹیل ملز ملازمین 5 گھنٹے سے سراپا احتجاج ہیں وفاقی حکومت کے کانوں پر جوں تک نہی رینگ رہی،کوئی اور بات سننے کو تیار نہیں جبری برطرفی کا فیصلہ واپس لیا جائے،ان کاکہناتھا کہ عمران خان کی معاشی پالیسی ناکام،ہزاروں خاندان بھوکوں کاشکار ہیں۔