پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی کوششوں کا بھرپور جواب دیا جائےگا،مشیر قومی سلامتی

Aug 01, 2021 | 21:47:PM
پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی کوششوں کا بھرپور جواب دیا جائےگا،مشیر قومی سلامتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ اگر کوئی ملک پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے افغانستان کی سرزمین استعمال کرے گا تو پاکستان بھرپور جواب دے گا۔
واشنگٹن میں پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ اس بات پر متفق ہیں کہ افغانستان میں امن قائم کیا جائے۔ دونوں ممالک اس مقصد کے حصول کیلئے طریقہ کار پر غور وخوض کر رہے ہیں کیونکہ افغانستان میں سلامتی کے کسی بھی خلا کو پر کرنے کیلئے ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ کون پاکستان کے خلاف کارروائیوں میں ملوث ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں عدم استحکام متعدد دہشتگرد دھڑوں کے دوبارہ سر اٹھانے کا سبب بننے گا جس سے دنیا اور پاکستان کیلئے مشکلات پیدا ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:  کل سے یکساں نصاب کا اطلاق ہونے جارہا ہے ،فردوس عاشق اعوان