جمعہ کی چھٹی بحال، نوٹیفکیشن جاری

Apr 01, 2021 | 19:20:PM
جمعہ کی چھٹی بحال، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ضلعی انتظامیہ نے تاجروں کا مطالبہ مان لیا، ہفتہ اتوار کا لاک ڈائون ختم کرکے جمعہ اور ہفتے کو مکمل لاک ڈائون کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران مظفر گڑھ اور انجمن تاجران وزیرآباد نے ڈپٹی کمشنرز کو درخواست دی تھی کہ جمعتہ المبارک کی چھٹی جبکہ ہفتہ اتوار کو لاک ڈاﺅن کے باعث تاجرو ں کو تین دن  دکانیں بند رکھنا پڑیگی جس سے کاروبار تباہ ہو جائیگا۔
ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ امجد شعیب ترین اور ڈپٹی کمشنروزیرآباد نے تاجروں کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے کورونا کے باعث چھٹیاں تبدیل کر دیں ۔ اب ہفتہ اتوار کی بجائے جمعہ ہفتہ والے دن مارکیٹیں بند رہیں گی۔
 ضلعی انتظامیہ کے فیصلے پر تاجروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ،رہنما تاجر تنظیم نیئر عالم کا کہنا ہے کہ وزیرآباد تاجر برادری کورونا ایس او پیز پر ہر صورت عمل کرے گی ۔ 

واضح رہے کہ جمعہ اور ہفتہ کو چھٹی کا فیصلہ مظفر گڑھ اور وزیرآباد میں کیا گیا ہے جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں ہفتہ اور اتوار کو ہی لاک ڈائون ہو گا اور تاجروں کو کورونا وبا کے باعث ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری ایس او پیز پر عمل کرنا پڑیگا۔
یہ بھی پڑھیں:ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری کے ٹھمکے، ویڈیو وائرل