نیب کیسز کے فیصلوں تک حکومتی عہدہ قبول نہیں کروں گا، شوکت ترین

Mar 31, 2021 | 19:40:PM
 نیب کیسز کے فیصلوں تک حکومتی عہدہ قبول نہیں کروں گا، شوکت ترین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کاکہناہے کہ نیب کیسز کے فیصلوں تک حکومتی عہدہ قبول نہیں کروں گا،مجھے پہلے بھی معاشی ٹیم میں شامل ہونے کی پیشکش ہوتی رہی ہے۔
شوکت ترین کاکہناتھا کہ جب تک کیسز کا فیصلہ نہیں ہوتا حکومتی ٹیم میں شامل نہیں ہوں گا،میرے کیسز پر فیصلے آچکے ہیں جن پرنیب اپیلیں دائر ہو چکی ہیں ،ان کاکہناتھا کہ نیب اپیلیں ختم ہونے پر معاشی ٹیم میں شامل ہونے کا سوچ سکتا ہوں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے شوکت ترین کو معاشی ٹیم پر شامل کرنے پر غورشروع کردیاہے،شوکت ترین کو مشیر خزانہ یا معاون خصوصی بنائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کاکہناہے کہ شوکت ترین معاشی ٹیم کے اہم اجلاسوں میں شریک ہوتے رہے ہیں ، شوکت ترین پیپلزپارٹی دور میں وزیر خزانہ رہ چکے ہیں ،ذرائع کا مزید کہناہے کہ شوکت ترین کو سینیٹ کا الیکشن لڑانے کی بھی تجویز ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا پھر پیپلزپارٹی دورکے وزیر خزانہ کواہم عہدہ دینے پر غور