گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ ، شہریوں کا شدید رد عمل 

Jul 31, 2022 | 00:13:AM
گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ
کیپشن: گاڑیوں کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مختلف کمپنیوں کی گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر مینوفیکچرز اور شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ۔
تفصیلات کے مطابق 1200 سے 1500 سی سی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے سے شہریوں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ متوسط طبقہ اب ایک ہزار سی سی گاڑی بھی نہیں خرید سکتا جبکہ دو سے تین سال پہلے جو 1200 سی سی کی گاڑی ہمیں 14 سے 16 لاکھ روپے میں ملتی تھی اب انکی قیمتیں دگنی ہوچکی ہیں۔ ٹویوٹا ، سوزوکی اور ہنڈا سمیت دیگر کمپنیوں کی 1500 سی سی گاڑیوں میں 8 سے 9 لاکھ روپے تک اضافے نے ہمیں مایوس کر دیا ہے۔
مختلف کمپنیوں کے مینوفیکچرز کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے پر خام مال مہنگا ہوا جس کے باعث گاڑیوں کی قیمتوں میں کئی لاکھ روپے کا اضافہ کرنا پڑا۔حکومت کو لوکل سطح پر آٹو انڈسٹری کو پروموٹ کرنے کے لئے اقدامات کرنے چاہیئں تاکہ ملکی معیشت مضبوط ہو سکے۔
مینوفیکچرز کا کہنا تھا کہ ڈیمانڈ پوری کرنے کے لئے ہمیں گاڑیوں کے پارٹ امپورٹ کرنے پڑتے ہیں جس کی وجہ سے اب شہریوں کا رجحان الیکٹریک گاڑیوں کی جانب زیادہ بڑھتا چلا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے حوالے سے بڑی خبر آگئی