سال نوکا آغاز کرنے والا پہلا ملک نیوزی لینڈ، آخری کونسا ہوگا؟

Dec 31, 2022 | 19:21:PM
الوداع2022،خوش آمدید2023،نیوزی لینڈ، نئے سال، آغاز،
کیپشن: نیوزی لینڈ میں سال نو کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)الوداع 2022، خوش آمدید 2023،نیوزی لینڈ سے نئے سال کا آغازہوگیا،آکلینڈ میں سکائی ٹاور پر شاندار آتش بازی کی گئی، آسمان پر رنگ و نور کی برسات ہو گئی۔
 سڈنی ، میلبرن اور کینبرامیں بھی لوگوں نے پرجوش انداز میں نئے سال کو ویلکم کہا، دنیا میں نئے سال کا آغاز سب سے پہلے کہاں سے ہو تاہے اورکونسا ملک آخر میں نئے سال کو خوش آمدید کہے گا،اس سے متعلق 24 نیوز کی رپورٹ پڑھیں۔
ویسے تو جاپان کو چڑھتے سورج کی سرزمین کہا جاتا ہے،،، مگر زمین پر نئے سال کا آغاز بحرالکاہل میں واقع جزائر پر مشتمل ملک کیریباتی کے علاقے کیریتیماتی اور اس کے اردگرد کے 10 غیرآباد جزائر میں ہوتا ہے۔
پاکستان میں 7بجتے ہی برسبین اور کوئنزلینڈ والے بھی نئے سال کوویلکم کرینگے،جاپان ،جنوبی اور شمالی کوریا میں سال نو کے جشن کاآغاز8بجے ہوگا،پاکستان میں 9بجتے ہی چین کے دارالحکومت بیجنگ ،ہانگ کانگ ،فلپائین اور سنگاپور میں شاندار آتشبازی کے ساتھ نئے سال کوخوش آمدید کہاجائےگا۔
پاکستان سے پہلے میا نمار، بنگلہ دیش، نیپال، بھارت اور سری لنکا میں سال نو کا آغاز ہوگا۔ جس کے بعد رات کے 12 بجتے ہی پاکستان میں نئے سال کا استقبال کیا جائے گا۔
دبئی ،ابوظہبی ،مسقط میں پاکستانی وقت کے مطابق رات ایک بجے رنگ ونور کی برسات کے ساتھ نئے سال کی ابتداہوگی۔
پاکستان میں صبح کے 4بجے جرمنی ، فرانس ،اٹلی ،سپین والے 2023کو اپنے انداز سے ویلکم کہیں گے۔
پاکستان اور امریکاکے اوقات کار میں 10گھنٹے کافرق ہے،اس لئے نیویارک،واشنگٹن میں نئے سال کے جشن کاآغاز اتوار کی صبح 10بجے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: اینٹی کرپشن کی کارروائی، رشوت لیتے ہوئے اے ایس آئی گرفتار