سابق وفاقی وزیر جام کرم علی مسلم لیگ ن میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سندھ کے سینئر سیاستدان جام کرم علی نے پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت اختیار کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر سندھ جام کرم علی نے پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے صدر سید شاہ محمد شاہ، سابق گورنر سندھ محمدزبیر ،سابق ایم این اے کھئیل داس کوہستانی، صدر بزنس فورم پاکستان مرزا اشتیاق بیگ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
اس موقع پر مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر شاہ محمد شاہ نے کہا کہ کراچی سے لے کر پورے سندھ کے ہر ڈسٹرکٹ کے کارکنان کا شکر گزار ہوں،سندھ کے ہر ضلع سے کارکنان نواز شریف کے استقبال کے لئے ہمارے ساتھ گئے۔
سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ جام کرم علی کو مسلم لیگ ن میں خوش آمدید کہتا ہوں،آج کی پریس کانفرنس میں ان کارکنان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے ہمارا ساتھ دیا،ہر ڈسٹرکٹ کے ورکر نے نواز شریف کا والہانہ استقبال کیا،ہم پاکستان میں واحد سیاسی جماعت ہیں جس کی الیکشن کیمپین شروع ہوچکی،استقبالیہ ٹرین کے کارکنان کا جوش و جزبہ مثالی تھا،اپنے گیارہ سال کے کیرئیر میں اس طرح کا جزبہ نہیں دیکھا،ہماری خواتین نے بھی ٹرین مارچ کو کامیاب بنایا،ٹرین مارچ کو کامیاب بنانے میں ہمارے ایک ایک فرد کا کردار ہے،ہم سب کو ایک جگہ لانے کے پیچھے نواز شریف کے ساتھ محبت ہے،مسلم لیگ نون تاریخ بنا دی ہے جسکی مثال ماضی میں نہیں ملتی،نہال ہاشمی ایک ایسے شخص ہیں جو پارٹی رکنیت ختم ہونے کے بعد بھی ہمارے ساتھ کھڑے رہے۔
سابق گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی میں برا وقت آیا مگر ہم نے مل کر اسے خیر بعد کیا،ہم آنے والے انتخابات میں سندھ میں پیپلزپارٹی کو سخت مقابلے دیں گے،جو لوگ کہتے ہیں مسلم لیگ کی ڈیل ہوئی ہے ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ مینار پاکستان کا جلسہ انکا جواب ہے،لاہور جیسا جلسہ پیپلز پارٹی کردے تو انکے لیے ریڈ کارپیٹ میں بچھوا گا۔