بچوں کیلئے کورونا ویکسین کب آئےگی؟، امریکی ڈاکٹر نے پریشان کن خبر سنا دی

Nov 30, 2020 | 21:40:PM
بچوں کیلئے کورونا ویکسین کب آئےگی؟، امریکی ڈاکٹر نے پریشان کن خبر سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بڑوں کےلئے تو کورونا ویکسین دو تین ہفتوں تک مارکیٹ میں آنے کا امکان ہے، تاہم بچوں کیلئے کورونا کی ویکسین دستیاب ہونے میں ابھی چند ماہ لگ سکتے ہیں۔
امریکا کے قومی انسٹی ٹیوٹ برائے الرجی اور متعدی امراض کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فوکی نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہ بچوں کےلئے ویکسین کی منظوری جنوری کے بعد ہی ممکن ہو سکے گی، اب تک جو ویکسین کے ٹیسٹ ہوئے ہیں وہ بنیادی طور پر بالغ افراد پر ہی ہوئے ہیں، اور کسی بھی ویکسین کی تیاری کا یہی معمول ہے کہ پہلے بڑوں پر اس کا جائزہ لیا جاتا ہے، اس کے بعد ہی اس کا بچوں پر ٹرائل ہوتا ہے۔
 ڈاکٹر فوکی نے بتایا کہ ویکسین کے ابتدائی شاٹس ممکنہ طور پرہیلتھ ورکر اور بوڑھوں کو جائیں گے، عام افراد کو اپریل یا جون کے اوائل میں ہی ویکسین مل سکے گی، ان کا کہنا تھا کہ بچوں کےلئے ویکسین بیچنے کی منظوری حاصل کرنے کےلئے مزید حفاظتی اعداد و شمار اور مطالعات کی ضرورت ہے، فائزر نے اکتوبر کے آخر میں ویکسین ٹرائل میں 12 سال تک کی عمر کے بچوں کو شامل کر لیا تھا، لیکن موڈرنا نے ابھی ایسا نہیں کیا، ماہرین کے مطابق بچوں کےلئے کورونا ویکسین اگلے سال کے وسط تک دستیاب ہونے کا امکان ہے۔