اسمبلی میں ہونیوالی قانون سازی غیر قانونی ہے،اسد قیصر 

May 30, 2022 | 20:02:PM
سابق سپیکر قومی اسمبلی، اسد قیصر، قانون سازی، غیر قانونی ہے،
کیپشن: اسد قیصر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق سپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہاہے کہ اسمبلی میں جو قانون سازی ہو رہی ہے وہ غیر قانونی ہے،حکومت میں آتے ہی اس قانون سازی کو واپس کرینگے۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کاکہناتھا کہ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلیوں سے نکل چکے، 135 ارکان استعفیٰ دے چکے ہیں ،ان کا کہناتھا کہ اسمبلی میں جو قانون سازی ہو رہی ہے وہ غیر قانونی ہے،حکومت میں آتے ہی اس قانون سازی کو واپس کرینگے۔
اسد قیصر نے کہاکہ عمران خان نے کسی کے ذریعے کوئی رابطہ نہیں کیا،متفقہ فیصلہ ہے چوروں کیساتھ کسی قسم کا اتحاد نہیں کرنا۔سابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ عمران خان جلد سندھ کا دورہ کریں گے،سکھر حیدر آباد اورلاڑکانہ میں جلسے کرنے کا پلان ہے ۔ان کاکہناتھا کہ ہماری حکومت کمزور تھی، مطلوبہ تعداد نہیں تھی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان تو ملک میں موجود ہیں، ان کا اپنا لیڈر کہاں ہے؟۔

یہ بھی پڑھیں: سابق ایم این اے عدنان اورنگزیب ٹریفک حادثے میں جاں بحق