جنسی سکینڈل: آسٹریلیوی کابینہ کے2وزرا عہدوں سے فارغ

Mar 30, 2021 | 11:13:AM
جنسی سکینڈل: آسٹریلیوی کابینہ کے2وزرا عہدوں سے فارغ
کیپشن: آسڑیلیوی کابینہ کے ممبران کرسچن پورٹر اور لنڈا رینالڈس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) شدید عوامی دباؤ کے  بعد آسٹریلیوی کابینہ کے 2 وزرا  کا جنسی سکینڈل سامنے آنے پر انہیں عہدوں سے ہٹا کر نچلی سطح  کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔

 عالمی نیوز ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا میں جنسی سکینڈل سامنے آنے پر کابینہ کے 2 ارکان اٹارنی جنرل کرسچن پورٹر اور خاتون وزیر دفاع لنڈا رینالڈس کو عہدوں سے ہٹادیا گیا ہے۔ آسٹریلیوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے یہ اقدام شدید عوامی دباؤ اور ردعمل کے نتیجے میں اُٹھایا ہے۔اٹارنی جنرل کرسچن پورٹر پر 1988 میں16 سالہ اپنی کلاس فیلو کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام تھا۔ خاتون نے گزشتہ برس خودکشی کرلی تھی تاہم اٹارنی جنرل نے اس الزام کی تردید کی تھی۔ادھر خاتون وزیر دفاع لنڈا رینالڈس پر پارلیمنٹ آفس میں کام کرنے والی ایک نوجوان لڑکی کے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتی کی تحقیقات میں غلطی پیدا کرنے اور جنسی زیادتی کی شکار خاتون کو “جھوٹ بولنے والی گائے” کہنے کا الزام تھا۔آسٹریلیوی وزیراعظم کے حکم کے تحت کرسچن پورٹر اب انڈسٹری ، سائنس، ٹیکنالوجی جبکہ لنڈا رینالڈس سرکاری خدمات سے متعلق وزارت کا کام دیکھیں گی تاہم دونوں کو وزرا تصور نہیں کیا جائے گا۔اپوزیشن نے دونوں وزرا کو نچلی سطح کی ذمہ داریاں سونپنے کے وزیراعظم کے اقدام کو نمائشی قرار دیتے ہوئے سخت احتجاج  کیا۔