پاک بحریہ کیلئے چین میں تیار فریگیٹ جہاز کی لانچنگ تقریب

Jan 30, 2021 | 12:28:PM
پاک بحریہ کیلئے چین میں تیار فریگیٹ جہاز کی لانچنگ تقریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) پاک بحریہ کیلئے چین میں تیار کیے جانے والےفریگیٹ جہاز کی لانچنگ کی تقریب شپ یارڈ چائنہ میں ہوئی۔ پاک بحریہ کے کموڈور اظفر ہمایوں تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جہاز ہر قسم کی جدید ٹیکنالوجی، جنگی آلات، اسلحے اور سینسرز سے لیس ہوگا۔ پاک بحریہ کے بیڑے میں اس جہاز کی شمولیت سے ملکی سمندری دفاع مذید مضبوط ہوگا۔ اسٹیٹ آف دی آرٹ فریگیٹ جہازوں کی تیاری پاکستان اور چین کی لازوال دوستی اور مضبوط سفارتی تعلقات کی عکاس ہے۔

پاک بحریہ کے کموڈور اظفر ہمایوں نے کہا عالمی سطح پر درپیش وبائی صورتحال کے باوجود پراجیکٹ کی بر وقت تکمیل شپ یارڈ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ تقریب میں چینی حکام کے علاوہ چائنہ شپ بلڈنگ ٹریڈنگ کمپنی اور ہڈونگ ژونگوا شپ یارڈ کے نماٸندوں نے بھی شرکت کی۔