لوگو اٹھو اور انقلاب لاؤ کیوں کہ انقلاب کے سوا کوئی راستہ نہیں۔۔مولانا فضل الرحمان کا پی ڈی ایم کے جلسہ سے خطاب

Aug 30, 2021 | 00:32:AM
 لوگو اٹھو اور انقلاب لاؤ کیوں کہ انقلاب کے سوا کوئی راستہ نہیں۔۔مولانا فضل الرحمان کا پی ڈی ایم کے جلسہ سے خطاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا کراچی باغ جناح میں جلسہ عا م۔مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف، ساجد میر، ڈاکٹر عبدالمالک، جہانزیب جمالدینی، اویس نورانی سمیت دیگر قا ئدین نے خطاب کیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سر برا ہ فضل الرحمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان نے ملک کو کہاں سے کہاں پہنچادیا؟ ہمیں ایک غیر محفوظ قوم بنادیا، آج دنیا آگے بڑھ رہی ہے لیکن پاکستان کو پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔لوگو اٹھو اور انقلاب لاؤ کیوں کہ انقلاب کے سوا کوئی راستہ نہیں، ایسی صورتحال میں خاموش نہیں رہ سکتے۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ چین اس خطے کی طاقت ہے جسے اقوام متحدہ میں ویٹو پاور حاصل ہے۔ ہم نے چین کو پاکستان کے راستے سے تجارت کی دعوت دی۔ سی پیک شروع ہوا تو عالمی قوتوں کو برداشت نہیں ہوا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر جارہا ہے۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ عمران خان نے امریکا کے خلاف نمائشی مخالفت کی۔ تم کہتے ہو اڈے نہیں دو گے۔اڈے تم سے مانگے کس نے ہیں؟ وہ تو ہیں ہی ان کے پاس۔ موجودہ حکومت نے تو اسلام آباد کے تمام ہوٹل امریکیوں کے حوالے کردیے۔ جو مودی ہمارا فون اٹھانے کو تیار نہیں ہم نے وہ کشمیر مودی کو بیچ دیا۔ جو بقیہ کشمیر رہ گیا تو اسے بھی عمران خان ریفرنڈم کی نذر کرنے کی بات کرتا ہے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ اس وزیراعظم کو یہ تک نہیں پتا کہ کشمیر پر ریاست کا موقف کیا ہے؟ اور اس پر اقوام متحدہ کی کون کون سی قرار دادیں منظور ہوئی ہیں۔ جن قوتوں نے ملک بھر میں ووٹ چوری کیا ان ہی قوتوں نے کشمیر میں بھی ووٹ چوری کرکے عمران خان کے حوالے کیا۔ موجودہ حکومت کے خلاف روڈ کاررواں بھی چلیں گے اور اسلام آباد کی طرف مارچ بھی ہوگا۔

افغانستان کے حالات پر انہوں ںے کہا کہ حکومت افغانستان پر طالبان کی حکومت کو غیر مشروط طور پر تسلیم کرے اور فراخدلی کا مظاہرہ کرے۔ امریکا اور نیٹو سمیت دیگر عالمی قوتیں بھی معاہدے کی پاس داری کریں۔ مان لو کہ تم شکست کھا چکے ہو اور شکست خوردہ قوت کبھی شرائط عائد نہیں کرتی۔ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان کے پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات قائم ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : آزاد کشمیر کے علاقہ سماہنی میں نوجوان نے خوفناک زندہ اژدہا پکڑ لیا۔۔ویڈیو وائرل

جے یو آئی ترجمان کے مطابق جلسہ گاہ میں بڑا سٹیج تیارکیا گیا  جس پر 500 افراد کے بیٹھنے کی گنجا ئش تھی۔ جبکہ  پنڈال میں ایک لاکھ کرسیاں لگائی گئیں ۔جلسہ میں جے یوآئی کے 10 ہزار رضا کار سکیورٹی پر مامور تھے ۔سیاسی قائدین کے لیے سٹیج کے عقب میں وی وی آئی پی راستہ تیار کیا گیا ۔

جلسہ گاہ میں وضو خانے اور عارضی واش روم بھی بنائے گئے  اور کھانے پینے کیلیے عارضی کنٹین قائم کی گئی ۔ جلسہ گاہ میں تمام جماعتوں کے پرچم اور خیر مقدمی بینر آویزاں کیے گئے ۔ جلسہ گاہ میں ساؤنڈ اور لائٹنگ کے خصوصی انتظامات کیے گئے ۔ جلسے کا سٹیج کنٹینر سے بنایا گیا  جو 20 فٹ اونچا، 160 فٹ چوڑا اور 160 فٹ لمبا تھا۔جلسہ گاہ کے اطراف میں انتظامیہ کے ساتھ مل کر پارکنگ اور سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے  اور مختلف قافلوں کی آمد کے لیے مختلف روٹس کا تعین کیا گیا۔

جلسہ گاہ میں داخلے سے پہلے تمام داخلی گیٹ پر واک تھرو گیٹ رکھے گئے ۔ جلسہ گاہ کے اطراف سڑکوں پر بھی ساؤنڈ سسٹم نصب کیا گیا ۔ جلسہ گاہ میں پانی اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کے بھی انتظامات کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:12 سالہ بنیامین نےسکول تعطیلات کے دوران 4 لاکھ ڈالر کیسے کمائے؟جا ن کر آپ کو بھی جھٹکا لگ جا ئے گا