مردم شماری میں بار بار توسیع، وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا

Apr 30, 2023 | 18:09:PM
مردم شماری میں بار بار توسیع، وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہےکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے مردم شماری کی تاریخ میں بار بار توسیع پر سخت نوٹس لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے مردم شماری کی تاریخ میں 15 مئی تک توسیع کی گئی ہےجس پر وزیر اعظم شہباز شریف نے مردم شماری میں بار بار توسیع کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ، مردم شماری کا عمل 15 مئی تک مکمل کرنے کا حکم دیا ہے،  وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بتایا کہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مقررہ وقت میں مردم شماری مکمل کی جائے تاکہ الیکشن کمیشن کو بروقت ڈیٹا فراہم کیا جاسکے ، پنجاب, سندھ, کے پی,اسلام آباد کے علاقوں میں کم گنتی کا مسئلہ حل کیا جائے ۔

دوسری جانب ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مردم شماری کا عمل 15 مئی تک مکمل کرنے کیلئے اہم فیصلہ کیا گیا ہے ،ادارہ شماریات حکام یکم مئی کو چیف کمشنر اسلام آباد سے ملاقات کریں گے ،ادارہ شماریات حکام 2 مئی پنجاب, 3 مئی کو کے پی حکومت سے اجلاس کریں گے ، ادارہ شماریات 4 مئی سندھ اور 5 مئی کو بلوچستان حکومت سے اجلاس کریں گے ، اجلاسوں میں کم گنتی والے علاقوں کی نشاندہی کی جائے گی ۔