کورونا کیسز بڑھنے پر پنجاب کے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کانفاذ

Nov 29, 2020 | 23:55:PM
کورونا کیسز بڑھنے پر پنجاب کے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کانفاذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظرپنجاب کے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کانفاذکردیاگیا،زیادہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والوں علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کے مطابق لاہور کے 26علاقوں،راولپنڈی کے 15،ملتان کے7، لیہ کے 5،سرگودھا کے4،گوجرانوالہ کے 3،فیصل آباد کے4،ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 3 اورمیانوالی کے2علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کہاکہ واپڈا ٹاؤن لاہور،بحریہ ٹاؤن میں غوری بلاک،عمر بلاک،شاہین بلاک،سفاری بلاک،گل بہار بلاک،گل مہر بلاک،بابر بلاک،اورسیز بلاک، عسکری 10میں سیکٹر سی اینڈ ڈی کو بند کر دیا گیا۔لاہور میں ڈی ایچ اے فیز3 میں ایکس وائی زیڈ, فیز5میں سیکٹر اے اینڈ جی فیز6 میں سیکٹر ڈی، کیولری گراؤنڈمیں گلی نمبر7 اور8 میں لاک ڈاؤن لگایا جارہا ہے، پنجا ب کوآپریٹیوہاؤسنگ سوسائٹی میں بلاک سی اینڈ ڈی ،عسکری 15،طارق بلاک گارڈن ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن اور فتح گڑھ کے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔
کیپٹن (ر)محمد عثمان نے کہا کہ گوجرانوالہ میں پیپلز کالونی کے بلاک Xاور بلاک Yکو بند کر دیا گیا،لیہ میں اسلم موڑ،محلہ شیخ والا، ایمپلائی کالونی،احمد لرننگ سکول سٹریٹِ219چک نوکاکڑ اورچوک339ٹی ڈے اے کوبند کیا جائے گا،سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرنے کہاکہ میانوالی میں محلہ سادات پکی شاہ مردان جبکہ فیصل آباد میں محلہ کوہ نور،مدینہ ٹاؤن،پیپلزکالونی نمبر2اور بلاک 8سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کوبند کیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں محلہ اسلام نگر،محلہ شاہ حسین،محلہ چھار، سرگودھا میں سٹریٹ6 بلاکX سیٹلائٹ ٹاؤن،مقام حیات کالونی اور بلاک اے سلطان کالونی شامل ہیں جبکہ راولپنڈی میں برکی جدید،جرموتی کالان،دریالاکاکھی،محلہ زارگاران، دولتہ،ایئرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی، مرزا کالونی،ٹینک بھاٹہ،گلی نمبر3بلاک اے تہماسم آبادکے علاقوں کو بند کیاجائے گا۔
کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہاکہ بلاک ڈی سیٹلائٹ ٹاؤن،نیومال پور،شاہین ٹاؤن فیز2پراچہ چوک ڈھوک کنگال،گلزار قائدسٹریٹ 17ِِ، فاروق اعظم روڈشمس آباد اور لالہ رخ واہ کینٹ ٹیسلا کے علاقے شامل ہیں،ملتان میں گرین ایونیوہاؤسنگ سوسائٹی،بلاک سی پیر ممتاز آباد،صدیق بلاک گلی نمبر 1اسلام پورہ،بلاک اے قاسم روڈکینٹ، شیر شاہ روڈ تونسہ سٹریٹ گارڈن ٹاؤن، گلگشت کالونی اور شاہ رکن عالم بلاک سی کوبند کیا جارہا ہے۔
کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہاکہ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز،ریسٹورانٹ،دفاتر(نجی اور سرکاری)بند رہیں گے۔علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی،انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا،ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی۔تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹور،لیبارٹریاں،کولیکشن پوائنٹس،ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہے گے،سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرنے کہاکہ ملک شاپس،چکن اور گوشت/مچھلی کی شاپس اور بیکریاں صبح 7سے شام 7بجے تک کھلی رہیں گی،گروسری سٹورز،جنرل سٹورز،آٹا چکیاں،فروٹ،سبزی کی دوکانیں، تندور اور پیڑول پمپس 9بجے سے شام 7بجے کھل سکیں گی۔
انہوں نے کہاکہ سمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد کورونا سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں سے لوگوں کی آمدورفت کو محدود کرنا ہے،متاثرہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن سے ہی کورونا سے زیادہ لوگوں کو متاثر ہونے کے خطرے سے بچا یا جا سکتاہے،انہوں نے کہاکہ احتیاط نہ کرنے سے کورونا وائرس کی دوسری لہر مزید شدت اختیار کر سکتی ہے،احتیاط کر کے ہی اس موذی بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے۔