جانوروں کی کمائی جان کرآ پ بھی رشک کرینگے

Nov 29, 2020 | 20:54:PM
جانوروں کی کمائی جان کرآ پ بھی رشک کرینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


 (24نیوز)ماہرین نے انٹرنیٹ پر کمانے والے جانوروں کی ایک فہرست جاری کی ہے جس میں آپ جانوروں کی کمائی دیکھ کر حسد میں مبتلا ہو جائیں گے۔ انہیں کروڑوں لوگ فالو کر رہے ہیں اور فالوورز کی اتنی بڑی تعداد کی وجہ سے مختلف کمپنیاں اپنی مصنوعات کی تشہیر کے لیے ان جانوروں کے مالکان سے رابطہ کرتی ہیں اور اپنی مصنوعات کی تشہیری پوسٹس کرواتی ہیں۔
تفصیلات کے مطا بق اس فہرست میں سب سے زیادہ کمانے والا ’جف پوم‘ جو ایک ننھا سا کتا ہے،اس کے انسٹاگرام اکاﺅنٹ کو 1کروڑ سے زائد لوگوں نے فالو کر رکھا ہے اور اس کا مالک ایک تشہیری پوسٹ کے 45ہزار ڈالر لیتا ہے۔فہرست میں بتایا گیا ہے کہ نالا کیٹ نامی بلی کا اکاﺅنٹ صرف ایک پروموشنل پوسٹ کا20ہزار ڈالرلیتا ہے۔ایک اکاﺅنٹ ڈوگ دی پگ ہے جو ایک پوسٹ کا 18ہزار ڈالر چارج کرتا ہے۔ انسٹاگرام پر دیگر سب سے زیادہ کمانے والے جانوروں میں جونیپر دی فوکس، میرو ٹیرو، ٹکر بڈزائن، سموتھی دی کیٹ اور بل ڈاگ بلاگر شامل ہیں۔جس سے ظاہر ہو تا ہے کہ جانوروں کے کئی انسانوں سے زیا دہ فا لو ورز ہیں۔اور وہ انسانوں سے بھی زیا دہ پیسے کما رہے ہیں۔