سیلاب کی تباہ کاری یا ناجائز منافع خوری؟

Aug 29, 2022 | 10:41:AM
سیلاب کی تباہ کاری یا ناجائز منافع خوری؟
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بلوچستان اور سندھ میں سیلاب کی وجہ سے فصلوں اور پھلوں کی سپلائی منڈیوں تک نا ہونے کی وجہ سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

سیلاب کے باعث جہاں زراعت کے شعبے کو شدید نقصان پہنچا ہے وہیں کچھ جگہوں پر ناجائز منافع خوری بھی سامنے آئی ہے۔ لاہور میں سیلاب کا بہانہ بنا کر سبزیاں اور پھل انتہائی مہنگے داموں فروخت کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سیلابی صورتحال کے ملکی معیشت پر کیا اثرات ہونگے

بازاروں میں ٹماٹر 500 روپے کلو تک فروخت کیے جارہے ہیں جبکہ ایک کلو پیاز کی قیمت 300 روپے تک پہنچ چکی ہے۔ اسی طرح شملہ مرچ ساڑھے چار سو روپے اور لیموں 400 روپے کلو میں فروخت ہورہے ہیں۔

اس بارے میں سبزی فروشوں کا یہ مؤقف ہے کہ ملک میں سیلابی صورت حال کی وجہ سے فصلیں تباہ ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ میں سبزیوں اور پھلوں کی ترسیل متاثر ہوئی ہے۔