گھر رہو۔۔ محفوظ رہو۔۔چاند رات انجوائے ہوگی نہ مہندی سٹال سجیں گے۔۔عید گائیڈ لائنز جاری

Apr 29, 2021 | 18:10:PM
 گھر رہو۔۔ محفوظ رہو۔۔چاند رات انجوائے ہوگی نہ مہندی سٹال سجیں گے۔۔عید گائیڈ لائنز جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کورونا کی گھمبیر صورتحال کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے عیدالفطر کی چھٹیوں کے حوالے سے گائیڈ لائنز جاری کر دیں ہیں جن کے مطابق عید الفطر پر سرکاری چھٹیاں 10 سے 15 مئی تک ہوں گی۔ 8سے 16 مئی تک"گھر رہو محفوظ رہو" کی حکمت عملی پر عمل درآمد کیا جائے۔
 گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ زیادہ چھٹیوں کا مقصد عید کے دوران ملکی سطح پر نقل حمل کو محدود کرنا ہے ۔یوم علی، شب قدر، اعتکاف، جمعتہ الوداع کےلئے جاری گائیڈ لائنز پر عمل درآمد یکم مئی سے ہو گا، این سی او سی " کے فیصلے کے مطابق گھر رہو۔۔ محفوظ رہوکی حکمت عملی کے تحت تمام مارکیٹس، دکانیں، کاروبار بند رہیں گے، چاند رات بازاروں پر پابندی لگادی گئی۔ تمام مہندی، جیولری اور کپڑوں کے اسٹالز پر مکمل پابندی ہو گی۔ گائیڈ لائنز کے مطابق تمام تفریحی مقامات، پبلک پارکس، شاپنگ مالز 8 سے 16 مئی تک بند رہیں گے۔
ادھروزیر اعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے کرلئے گئے۔ پنجاب حکومت عید سے قبل 20فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں مکمل لاک ڈاو¿ن لگائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کورونا کی موجودہ وبا سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں اٹھارہ نکاتی ایجنڈے پر بھی غور کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں مکمل لاک ڈاو¿ن لگانے کے حوالے سے کابینہ اراکین سے مشاورت کی، کابینہ اجلاس میں لاہور میں مکمل لاک ڈاو¿ن اور 20 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں لاک ڈاو¿ن کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پنجاب کے جن شہروں میں مکمل لاک ڈاو¿ن لگ رہا ہے ان میں اسلام ا?باد، راولپنڈی، لاہور، ملتان، فیصل ا?باد، گوجرانوالہ اور بہاولپور سرفہرست ہیں۔تاہم مکمل لاک ڈاو¿ن کی اجازت سی این سی سے لی جائے گی۔ واضح رہے کورنا وائرس کے حملوں میں شدت آگئی ، لاہور میں مہلک وائرس نے مزید 34 لاہوریوں کی زندگی کے چراغ گل کر دیئے، 1331نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی، مثبت کیسز کی شرح 24 فیصد تک پہنچ گئی۔ ایک ہفتے کے دوران 10برس سے کم عمر کے 173 بچے بھی وائرس سے متاثرہوئے۔ سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں مجموعی طور پر 1261 مریض داخل ہیں، جن میں کورونا کے 812 کنفرم اور 438 مشتبہ مریض شامل ہیں۔ کورونا میں مبتلا 273 مریضوں کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر زیر علاج رکھا گیا۔ سرکاری ہسپتالوں پر مریضوں کا دباو¿ بڑھنے لگا، 90فیصد وینٹی لیٹر بھرگئے،سروسزہسپتال، کوٹ خواجہ سعید اور نواز شریف ٹیچنگ ہسپتال میں گنجائش ختم ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں۔ اتحاد برقرار۔۔فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی کو بڑی پیش کش کر دی