آئی ایم ایف سے قرضوں کے متعلق بڑی خبر

Jul 28, 2022 | 14:18:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ‘پاکستان نے آئی ایم ایف کے تمام مطالبے پورے کردیے
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )وزیر مملکت عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے تمام مطالبے پورے کیے جا چکے ہیں، آئی ایم ایف سے پیسے ملنے کے بعد روپےکی قدر میں بہتری آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے ملک کی معاشی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ آئی ایم ایف کی ڈیمانڈ پر مطالبے پورے کیے جا چکے ہیں، آئی ایم ایف مطالبات نہ مانتے تومعاہدہ بحال نہیں ہو سکتا تھا۔

عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے پیسے ملنے کے بعد روپےکی قدر میں بہتری آئے گی، دسمبرسےابتک روپے کی قدر میں 20فیصد کمی آئی۔.وزیر مملکت برائے خزانہ نے کہا کہ امریکامیں مہنگائی کی شرح گزشتہ 28سال کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی، روپےکی قدرمیں 12 فیصد کمی ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث ہوئی۔

انھوں نے بتایا کہ سیاسی عدم استحکام کے باعث بھی روپے کی قدر میں کمی ہوئی ہے، ڈیمانڈ ،سپلائی میں فرق سے ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔پیٹرولیم ذخائر کے حوالے سے عائشہ غوث پاشا نے کہا ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کےضرورت سے زیادہ ذخائر ہیں۔