سینیٹ میں تا ریخی دھاندلی ہوئی ۔۔۔اپوزیشن 

Jan 28, 2022 | 15:37:PM
سینیٹ ، اپوزیشن
کیپشن: سینیٹ اجلاس فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں نے کہا کہ آج سینیٹ میں تاریخی دھاندلی ہوئی ۔مشترکہ اپوزیشن اس بل کی حامی نہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرول کی قیمت میں اضافہ۔۔ شہری نے اپنی موٹرموٹرسائیکل آگ لگا دی
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ آج سینیٹ میں دھاندلی ہوئی ہاوس دو دفعہ ملتوی ہوا۔ممبران کو کویڈ میں آکسیجن لگا کے لایا گیا ۔آج ایک ارب کیلئے قوم کی خودمختاری نیلام کی گئی ۔ان کا مزید کہناتھا کہ رات کے اندھیرے میں انہوں نے جو کیا تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ان کا کہناتھا کہ مشترکہ اپوزیشن اس بل کی حامی نہیں۔جس کی بھی حکومت آئے گی اس بل کو مسترد کرے گی۔سینیٹر اعظم نزیر تارڑنے کہا کہ چیئرمین صاحب نے غیر جانبداری کے ریکارڈ توڑتے ہوئے اپنا ووٹ ڈالا۔ہمارے کچھ سینیٹرز کورونا کے باعث نہ آسکے ۔ووٹ برابر ہونے کے باوجود حکومت نے بل کو پاس کیا ۔ان کا کہناتھا کہ اس حکومت کے دن گنے چکے ہیں ۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ یہ ایوان بالا کی تاریخ کا افسوسناک دن تھا۔سرکاری گنتی پوری کرنے کے لئے “انتظار فرمائیے” کا لیبل لگا کر ایوان کو دو گھنٹے غمال بنائے رکھا گیا۔ قومی آزادی و خود مختاری کو چند ٹکوں کے عوض آئی ایم ایف کے قدموں میں ڈال دینا پوری قوم کی توہین ہے۔حکومت اور اس کے اتحادی ملامت کا یہ داغ کبھی نہیں مٹا سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پمز ہسپتال کے 260 ڈاکٹرز اور نرسز کورونا کا شکار