عمران خان سہولت کاروں کی موجودگی میں الیکشن چاہتے ہیں، بلاول بھٹو

Dec 28, 2022 | 17:38:PM
بلاول بھٹو زرداری، عمران خان، اسٹیبلشمنٹ، سہولت کاروں، الیکشن
کیپشن: بلاول بھٹو زرداری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کاکہناہے کہ عمران خان چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ، سہولت کاروں کی موجودگی میں الیکشن ہوں اورکامیاب ہوں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے میڈیکل ٹراما سینٹر لاڑکانہ کا دورہ کیا،بلاول بھٹو نے سندھ حکومت اور محکمہ صحت کے عملے کی کاوشوں کو سراہا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عمران خان چاہتے ہیں آمریت کا دروازہ کھلے،عمران خان بیک ڈور سے ایک مرتبہ پھر وزیراعظم بننا چاہتے ہیں، عمران خان چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ، سہولت کاروں کی موجودگی میں الیکشن ہوں اورکامیاب ہوں،اسٹیبلشمنٹ سے تو عمران خان کے سہولت کار ہٹ گئے،شایدکسی اور ادارے میں عمران کے سہولت کار ابھی بھی موجود ہوں۔
وزیر خارجہ نے کہاکہ ماضی میں حکومتیں اپنی آئینی مدت پوری نہیں کرتی تھیں ،ہم نے پارلیمنٹ کی آئینی مدت کویقینی بنایا،2007 سے 2013 اور 2018 سے اب 2023 تک پارلیمان مدت پوری کرنے جا رہی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ انتخابات وقت پر ہوں گے تو عمران کے سہولت کار کسی ادارے میں موجود نہیں رہیں گے،عمران کو اسی بات کی تکلیف ہے، اسی لئے نفرت کی سیاست کرر ہے ہیں ،بلاول بھٹو نے کہاکہ عمران خان ہر قسم کے ہتھکنڈے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیںمعاشی مسائل، بے روزگاری کے باوجود یہ چاہتے ہیں پارلیمنٹ مدت پوری کرنے نہ کرے ۔

یہ بھی پڑھیں: سیاست میں بھونچال: اہم شخصیت مستعفی