اب عوام کیلئے کچھ کرنا ہوگا ، نوازشریف 

Aug 28, 2022 | 18:58:PM
نوازشریف ، بڑا اعلان
کیپشن: نوازشریف فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)قائدمسلم لیگ ن محمد نوازشریف نے بھی سیلاب متاثرین کے لیے مخیر حضرات سے مدد کی اپیل کر دی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کہاکہ تباہی دیکھ کر دکھ ہوا ہے لیکن اب ہمیں ایک ہو کر عوام کے لیے کچھ کرنا ہو گا۔قدرتی آفت کا شکار لوگ اپنے بہن بھائیوں کی مدد کے منتظر ہیں ، پوری قوم اپنی توانائیاں سیلاب متاثرین کیلئے وقف کرے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہم سب کو دکھی لوگوں کی خدمت کی توفیق عطافرمائے۔
نوازشریف نے مزیدکہا کہ ہزاروں افراد لقمہ اجل جبکہ لاکھوں لوگ بے گھر ہوچکے ہیں،بلاشبہ حالیہ سیلاب بہت بڑی قدرتی آفت ہے،یہ وقت سیاست کا نہیں متاثرین کی بھرپور مدد کا ہے، زخموں پر مرہم رکھنے کا ہے،نوازشریف نے مزید کہا کہ مخیرحضرات سمیت پوری قوم دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کی مدد کیلئے متحد ہو، پوری قوم اپنی توانائیاں سیلاب متاثرین کیلئے وقف کرے، سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد پر وزیراعظم شہبازشریف کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔
نوازشریف نے مزید کہا کہ مریم نواز بھی جلد سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی ، متاثرین سے ملاقات کریں گی۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہم سب کو دکھی لوگوں کی خدمت کی توفیق عطافرمائے ۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو فرانسیسی ہم منصب کا ٹیلی فون