امریکا پر داعش کے حملوں کا خطرہ 

Oct 27, 2021 | 18:21:PM
داعش ، امریکا جنگ
کیپشن: امریکا پرداعش کے حملوں کا خظرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکا کے دفاعی پالیسی کے انڈڑ سیکرٹری کولن کوہل نے خبردار کیا  کہ داعش آئندہ  6ماہ میں امریکا پر حملہ کرنے کی صلاحیت حاصل کرسکتاہے ۔

تفصیلات کے مطابق  کانگریس کو بریفنگ دیتے ہوئے امریکا کے وزیر برائے دفاع کے انڈر سیکرٹری برائے ڈیفنس پالیسی کولن کوہل نے جہاں ارکان کو کو تسلی دی کہ داعش یا القاعدہ ابھی امریکا پر حملہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے وہیں خبردار بھی کیا کہ داعش اگلے 6 ماہ میں یہ صلاحیت حاصل کرسکتے ہیں۔انڈر سیکرٹری کولن کوہل نے مزید کہا کہ داعش اور القاعدہ امریکا سمیت دیگر ممالک میں دہشت گردی کی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

کولن کوہل نے داعش کو القاعدہ سے زیادہ بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ داعش تیزی سے منظم ہورہی ہے،عراق اور شام کے مقابلے میں افغانستان کے داعش جنگجووں سے زیادہ خطرہ ہے تاہم ابھی جائزہ لے رہے ہیں کہ طالبان داعش کے خطرے پر قابو پاسکتے ہیں یا نہیں۔امریکا کے انڈر سیکرٹری برائے دفاعی پالیسی نے افغانستان سے فوجی انخلا کے صدر جوبائیڈن کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ طالبان نے افغان سرزمین کو امریکا کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی ٹی وی اینکر نے پاکستانی کھلاڑیوں کی تعریف کے پل باندھ دیئے