جدت پسندی سے مستقبل کے چیلنجزسے نمٹاجاسکتاہے

Nov 27, 2020 | 18:36:PM
جدت پسندی سے مستقبل کے چیلنجزسے نمٹاجاسکتاہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کادورہ کیا،اس موقع پر جنرل قمرجاویدباجوہ کاکہناتھا کہ ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اورجدت پسندی سے مستقبل کے چیلنجزسے نمٹاجاسکتاہے۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ کیا،پی او ایف پہنچنے پر چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے آرمی چیف کا استقبال کیا،آرمی چیف کوپیداواری یونٹس،مستقبل کے منصوبوں اورآپریشنل ضروریات کی تکمیل کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے حصول پربریفنگ دی گئی،آرمی چیف کو مسلح افواج کی آپریشنل ضروریات پر بھی بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل باجوہ نے پی او ایف کے ڈسپلے لاو¿نچ کا بھی دورہ کیا،آرمی چیف نے نئی تیار کردہ دفاعی مصنوعات کا جائزہ لیا،سپہ سالار نے پی اوایف کی پیشرفت اورقومی خزانے کی بچت کے اقدامات کوسراہا۔جنرل قمرجاویدباجوہ کاکہناتھا کہ فیکٹری پاک فوج کی ضروریات پوری کرنے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اورجدت پسندی سے مستقبل کے چیلنجزسے نمٹاجاسکتاہے۔