کورونا کی تیسری لہر زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے،ہمیں سنجیدہ لیناچاہئے، اسد عمر

Mar 27, 2021 | 23:17:PM
کورونا کی تیسری لہر زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے،ہمیں سنجیدہ لیناچاہئے، اسد عمر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ اسد عمر کاکہناہے کہ کورونا کی تیسری لہر زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے،یورپی ممالک میں کورونا کی تیسری لہر تیزی سے پھیلی ہے ،کورونا کے کیسز جس تعدادسے بڑھ رہے ہیں ہمیں سنجیدہ لیناچاہئے ،تعداد ایسے ہی بڑھتی رہی تووبا کی پہلی لہر سے زیادہ نقصان ہو سکتا ہے۔
اسد عمر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سب اتفاق کرتے ہیں وزیراعظم ترجمانوں سے نہ ملتے تو بہترہوتا،انہوں نے کہاکہ جو بھی کورونا ویکسین لگواناچاہتا ہے توانہیں لگائی جائے گی ،پرائیویٹ سیکٹر کو کورونا ویکسین کی اجازت تیزی کیلئے دی گئی ، رجسٹرڈ افراد باری کاانتظار کریں توانہیں مفت میں لگائی جائے گی ،ان کاکہناتھا کہ پرائیویٹ سیکٹر کی ویکسی نیشن پر دو قسم کی تنقید ہو رہی ہے ،ایک تنقید ہے میری مرضی جتنی مرضی قیمت کی بھی ویکسین لگوارہا ہوں ،دوسری تنقید ہے زیادہ مہنگی ویکسین کیوں فراہم کی جارہی ہے ۔
ان کاکہناتھا کہ معاون خصوصی اور سیکرٹری پٹرولیم پرکوئی الزام نہیں ،انکوائری کی شفافیت کیلئے دونوں کو عہدوں سے الگ کیاگیا،ہم چاہتے ہیں کوئی انگلی نہ اٹھاسکے کہ انکوائری شفاف نہیں ،ہم چاہتے ہیں انتقامی کارروائی نہ ہو بلکہ شفافیت نظر بھی آئے گی ،ہم چاہتے ہیں باقاعدہ فرانزک آڈٹ ہواوررپورٹ سامنے آئے،چاہتے ہیں جو ذمہ دار ہیں قانونی کارروائی کے مطابق جیل جائیں ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سال 900 سے ایک ہزارمیگاواٹ بجلی کے الیکٹرک کو زیادہ سپلائی ہو گی ،گرمیوں میں کے الیکٹرک کو زیادہ بجلی فراہم کی جائے گی ،گرمیوں میں بجلی سے متعلق کراچی میں مسائل ہوتے تھے،امید ہے اس سال گرمیوں میں بجلی کے مسائل پیش نہیں آئیں گے ۔