ایران میں 9 پاکستانیوں کا قتل، ترجمان دفتر خارجہ کا بیان سامنے آگیا

Jan 27, 2024 | 20:55:PM
 ایران میں 9 پاکستانیوں کا قتل، ترجمان دفتر خارجہ کا بیان سامنے آگیا
کیپشن: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان نے ایران میں 9 پاکستانیوں کے قتل کو دہشتگردی اور قابل نفرت واقعہ قرار دیتے ہوئے فوری تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ایران کے صوبے سیستان بلوچستان کے علاقے سراوان میں پیش آنے والے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ ایک ہولناک اور قابل نفرت واقعہ ہے‘۔

   ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ ’ہم  ایرانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں، پاکستان نے واقعے کی فوری تحقیقات اور گھناؤنے جرم میں ملوث افراد  کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ بھی کیا ہے‘۔

اسکرین گریب (دفتر خارجہ ویب سائٹ)

دفتر خارجہ نے بتایا کہ ’زاہدان میں پاکستانی قونصلر اسپتال جا رہے ہیں جہاں تین زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے، طویل مسافت اور اس میں شامل حفاظتی امور کی وجہ سے چند گھنٹوں میں وہاں پہنچ جائیں گے، سفیر مقامی حکام سے بھی ملاقات کریں گے اور قتل میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کی فوری ضرورت پر زور دیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اس سنگین معاملے سے پوری طرح آگاہ ہے اور اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات کر بھی کررہا ہے، میتوں کو جلد از جلد وطن واپس لانے کی پوری کوشش کریں گے۔

دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ حملے پاکستان کو دہشتگردی سے لڑنے کے عزم سے نہیں روک سکتے۔