پاکستان اور کویت کے مابین یکساں مذہبی تعلقا ت ہیں،شا ہ محمود کی کویتی نائب وز یر خا رجہ سے گفتگو

Jan 27, 2021 | 20:12:PM
 پاکستان اور کویت کے مابین یکساں مذہبی تعلقا ت ہیں،شا ہ محمود کی کویتی نائب وز یر خا رجہ سے گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وزیر خا رجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور کویت کے مابین یکساں مذہبی اور ثقافتی اقدار کی بنیاد پر استوار گہرے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں ۔
تفصیلا ت کے مطا بق کویت کے نائب وزیر خارجہ برائے ایشیائی امور علی سلیمان آل سعید نے وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ آمدپر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ۔اس ملا قا ت کے دوران دو طرفہ تعلقات ،مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون ،خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
 وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے معزز مہمانوں کو وزارت خارجہ آمد پر خوش آمدید کہا۔ کویتی وزیر خارجہ کی جانب سے شاہ محمود قریشی کیلئے نیک خواہشات کا پیغام دیا گیا۔وزیر خارجہ نے کویتی قیادت کی طرف سے جی سی سی ممبر ممالک کے باہمی تنازعات کے حل کیلئے کی جانیوالی سفارتی کاوشوں کو سراہا ۔انہوں نے پاکستان اور کویت کے مابین برادرانہ مراسم کو مزید مستحکم بنانے کیلئے کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور کویت کے مابین تجارت، سرمایہ کاری، لیبر کے تبادلے اور فوڈ سیکورٹی کے حوالے سے دو طرفہ تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔