”کیا اجازت ہے؟“ شاہنواز دھانی وکٹ لینے کے بعدامپائر کے پاس کیوں گئے ؟

Feb 27, 2022 | 22:19:PM
پی ایس ایل، محمد حفیظ، شاہنواز دھانی، علیم ڈار، جشن منانے کی اجازت
کیپشن: شاہ نواز دھانی امپائر سے اجازت مانگتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میچ میں محمد حفیظ کی وکٹ لینے کے بعد شاہنواز دھانی امپائر علیم ڈار سے جشن منانے کی اجازت لینے پہنچ گئے۔
واضح رہے کہ شاہنواز دھانی وکٹ لینے کے بعد پورے گراؤنڈ میں بھاگتے اور باؤنڈری کے پاس جا کر اپنا جشن مکمل کرتے ہیں۔ ایک میچ کے دوران انہوں نے کھلاڑی کو آؤٹ کیا تو امپائر علیم ڈار نے ان کا راستہ روکنے اور انہیں باؤنڈری پر جانے سے روکنے کی کوشش کی لیکن شاہنواز دھانی ان کے قابو میں نہیں آئے۔
فائنل میچ میں نصف سنچری سکور کرنے والے محمد حفیظ کو شاہنواز دھانی نے آؤٹ کیا تو روایتی انداز میں باؤنڈری کی طرف بھاگنے کی بجائے وہ سیدھا امپائر علیم ڈار کے پاس پہنچ گئے اور ان سے جشن منانے کی اجازت لینے لگے۔ اس موقع پر کمنٹری باکس میں بیٹھے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ بھی اپنی ہنسی نہیں روک پائے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے قبل ہی قومی ٹیم کو بڑا دھچکالگ گیا، اہم کھلاڑی باہر