بھارتی آل راونڈریوسف پٹھان نے کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی

Feb 27, 2021 | 09:10:AM
بھارتی آل راونڈریوسف پٹھان نے کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارت کے سابق آل راونڈر یوسف پٹھان نے کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوسف پٹھان نے ٹویٹر پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ، 38 سالہ آل راؤنڈر نے کرکٹ کے تمام فارمیٹوں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ "میں ہر  طرح سے حمایت کرنے اور پیار دینے کے لئے اپنے کنبے، دوستوں ، مداحوں ، ٹیم ، کوچز اور ملک کا پورے دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔مجھے یقین ہے کہ آپ سب مستقبل میں بھی میری حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔

یاد رہے کہ یوسف  پٹھان نے اپنے کرکٹ کیریئر میں 57 ون ڈے اور 22 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے۔یوسف پٹھان بھارت کے مایہ ناز فاسٹ بالر عرفان پٹھان کے بھائی ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے میچز  کا آغاز  پاکستان کے خلاف 2007 اور2008 میں کیا تھا۔ یوسف پٹھان نے اپنا آخری ٹی ٹوینٹی میچ 2012 میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا تھا۔