کراچی میں آلودگی کا راج برقرار ، ماہرین نے خبردار کردیا

Dec 27, 2023 | 11:58:AM
کراچی میں آلودگی کا راج برقرار ، ماہرین نے خبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عائمہ خان)شہر قائد  کی فضاؤں پر آلودگی کا راج آج بھی برقرار ، دنیا میں فضائی آلودگی کی فہرست میں کراچی پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

تفصیلات  کے مطابق موسم کی تبدیلی کے باعث فضائی معیار ایک بار پھر آلودہ ہوگیا ہے،شہر قائد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق رات اور صبح سویرے سردی کی شدت میں اضافہ سے شہر میں اس وقت موسم سرد اور مرطوب ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ریکارڈ ، کیاگیا ،دھند کے باعث حد نگاہ متاثر،حد نگاہ 1.8 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ،شمال مشرق سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں،ہواؤں کی رفتار 7 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں موسم خشک اور خنکی رہے گی،کم سے کم درجہ حرارت 13.5ڈگری سینٹی گریڈ ،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 سے 31ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

ائیر کولیٹی انڈکس کے مطابق  شہر کا فضائی معیار بدستور خراب رہا ، جس کے بعد پاکستان کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی تیسرے نمبر پر آگیا  جبکہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

ائیر کولیٹی انڈکس کے مطابق ہوا میں آلودہ زراعت کی مقدار 200 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیاگیا ،100 سے 200 پرٹیکیولیٹ میٹرز انسانی صحت کے لیے مضر ہے،دو سو سے تین سو پرٹیکیولیٹ میٹرز انسانی صحت کے لیے خطرناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آٹھ ملکی،غیر ملکی پروازیں منسوخ،وجہ بھی سامنے آگئی

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ  شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں،گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال کریں ۔