یوکرین کی روس کو فروری میں مشروط امن مذاکرات کی پیش کش

Dec 27, 2022 | 10:41:AM
یوکرین کی روس کو فروری میں مشروط امن مذاکرات کی پیش کش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)روس اور یوکرین بدامنی سے تنگ آگئے،دونوں امن کی طرف بڑھنے لگے،یوکرین نے روس کو فروری میں مشروط امن مذاکرات کی پیش کش کر دی ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ امن مذاکرات کیلئے اقوام متحدہ میں سربراہی اجلاس بلایا جائےجبکہ سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس ثالث بن سکتے ہیں۔یوکرین کا مطالبہ ہے کہ مذاکرات سے پہلے روس عالمی عدالت انصاف میں جنگی جرائم کا سامنا کرے۔

دوسری جانب روسی وزیر خا رجہ نے کہا ہے کہ یوکرین اور روس میں شامل 4 نئے علاقے غیر فوجی ہوں اور نازیوں سے پاک کیا جائے اور روس کی سلامتی کو لاحق خطرات ختم کیے جائیں۔

ضرور پڑھیں :یواے ای کی 24 پاکستانی شہروں پر وزٹ ویزا پر پابندی کی تردید
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے  روس یوکرین جنگ میں ثالث بننے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کہہ چکے ہیں کہ  یوکرین تنازع پر روس تمام فریقین سے بات چیت کے لیے تیار ہے، روس نے کبھی امن مذاکرات سے انکار نہیں کیا، یوکرین اور مغربی ممالک ہی بات چیت سے پیچھے ہٹتے رہے ہیں۔