یواے ای کی 24 پاکستانی شہروں پر وزٹ ویزا پر پابندی کی تردید

Dec 26, 2022 | 21:15:PM
متحدہ عرب امارات، قونصل جنرل، پاکستانی شہروں، وزٹ ویزا پر پابندی، تردید،
کیپشن: یو اے ای قومی پرچم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)متحدہ عرب امارات(یواے ای )کے قونصل جنرل نے 24 پاکستانی شہروں پر وزٹ ویزا پر پابندی کی تردیدکردی۔
 سینٹرل چیئرمین پاکستان ٹریول ایجنٹ ایسوسی ایشن ندیم اقبال کاکہناہے کہ وزٹ ویزا کیلئے جانے والے پاکستانی وزٹ سے ورک ویزا کروا لیتے ہیں ،پاکستانیوں کی اماراتی قوانین کی خلاف ورزیوں پر ان کا ڈیٹا نکالا جاتا ہے، جس شہر سے انکا تعلق ہوتا اس شہر کو بلیک لسٹ میں ڈال دیا جاتا ہے۔
ندیم اقبال نے کہاکہ جس کی وجہ سے نیو وزٹ ویزا کے حصول کیلئے بلیک لسٹ شہروں کے شہری الیکٹرانک ویزا پراسس کی شرائط پر پورا نہیں اترتے اور ویزا پراسیسنگ نہیں ہوتی ،اماراتی امیگریشن اتھارٹی سے گزارش ہے کہ فیصلے کو دوبارہ دیکھیں ،ایک فرد کی وجہ سے پورے شہر پر پابندی کا اطلاق مناسب نہیں۔
یو اے ای کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیثی نے یو اے ای امیگریشن اتھارٹی کی جانب سے 24 پاکستانی شہروں پر وزٹ ویزا پر پابندی کی تردید کردی۔

یہ بھی پڑھیں: چودھری سالک حسین مسلم لیگ ق کے سینئر نائب صدر مقرر