افواج پاکستان دشمن کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے، شاہ محمود قریشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان دشمن کا مقابلہ کرنے کیلئے بالکل تیار ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی سازشوں کےخلاف قوم کو متحد ہونا ہے،بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کررہا ہے،ہمارے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ ہندوستان پاکستان میں دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہاہے ،عالمی برادری کو آگاہ کیا کہ ہندوستان پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کر رہاہے ،انہوںنے کہا کہ ہندوستان سی پیک کو ناکام بنانے کیلئے اربوں روپے مختص کئے ہیں ،ہندوستان افغانستان کے امن مشن میں بھی رخنہ ڈالنے کی کوشش کر رہاہے، پاکستان کی افواج دہشتگروں کا بھر پور مقابلہ کر رہی ہے،ملکی سلامتی کے حوالے سے نیشنل ایکشن پلان کے مطابق افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونگے ۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ میں سوال کرتا ہوں لاڑکانہ جلسے میں مولانا فضل الرحمن کیوں نہیں آئے؟، پہلے دن سے کہہ رہا ہوں پی ڈی ایم کی صفوں میں واضح دراڑ نظر آرہی ہے، پیشن گوئی کر رہا ہوں مفادات کی بنیاد پر بننے والا پی ڈی ایم جلد اپنے انجام کو پہنچتا نظر آرہاہے ،پی ڈی ایم سے پوچھتا ہوں کہ وہ استعفے کب دیں گے ،انہوں نے کہاکہ لاہور اور لاڑکانہ کی سڑکوں پر ایک دوسرے کو گھسیٹنے کے اعلان کرنے والے ایک دوسرے کے گھروں کے مہمان بن گئے ،آج ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کی روح کوتکلیف پہنچ رہی ہوگی،کرپشن اور لوٹی ہوئی دولت کو تحفظ دینے کیلئے پی پی ن لیگ ایک ہو گئے ہیں ۔
دوسری جانب سینیٹر شبلی فراز نے ہرنائی میں ایف سی چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہرنائی میں جام شہادت نوش کرنے والے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، شہدا نے فرائض کی ادائیگی کے دوران جانوں کے نذرانے پیش کئے۔شبلی فراز نے شہدا کے بلند درجات اور لواحقین کے صبر و جمیل کے لیے دعا کی، ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ رات دہشتگردوں نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 7 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایف سی کے تمام جوانوں نے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، واقعے کے بعد دہشتگردوں کو پکڑنے کیلئے سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کیا، آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولیاں تحویل میں لے لی گئیں۔