شدیددھند کے باعث پی آئی اے کی پروازوں کا شیڈول متاثر

Dec 27, 2020 | 18:00:PM
شدیددھند کے باعث پی آئی اے کی پروازوں کا شیڈول متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملک بھر میں شدید دھند کے باعث لاہور، ملتان، سیالکوٹ، فیصل آباد  میں آئندہ چند روز پی آئی اے کا فلائیٹ شیڈول متاثر رہنے کا خدشہ ہے۔

ترجمان قومی ایئر لائن (پی آئی اے)کا کہنا ہے کہ اندرون ملک پروازیں حد نگاہ بہتر ہونے کی رپورٹ پر چلائی جائیں گی۔ غیر ملکی پروازیں حد نگاہ کم ہونے کے باعث متبادل ایئر پورٹ پر اتاری جائیں گی ۔آج مندرجہ ذیل پروازیں دھندکی وجہ سے تاخیر سے روانہ ہونگی ۔ پی کے 203 لاہور ، دبئی اور پی کے 204 دبئی، لاہور چار گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہونگی۔
 ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی کے 797 لاہور ، ٹورنٹو چھ گھنٹے تیس منٹ کی تاخیر سے روانہ ہوگی۔ پی کے 606 گلگت ، اسلام آباد منسوخ،پی کے 607 اسلام آباد، گلگت اور پی کے 608 گلگت، اسلام آباد منسوخ جبکہ 28 دسمبر کی پرواز پی کے 605 اسلام آباد گلگت منسوخ کر دی گئی ہے۔ 
 ترجمان پی آئی نے مسافروں سے درخواست ہے کہ ٹکٹ بک کرواتے وقت اپنے نمبرز کا ضرور اندراج کروائیں تاکہ ان کو پروازوں میں ردوبدل سے مطلع کیا جاسکے۔تمام مسافروں کو انکے درج شدہ نمبرز پر مطلع کیا جا رہا ہے۔ایئرپورٹس جانے سے پہلے پی آئی اے کے کال سینٹر سے اپنی پروازوں سے متعلق معلومات حاصل کرلیں۔