گزشتہ مالی سال بجٹ خسارہ 7.1 فیصد رہا ۔ وزارت خزانہ 

Aug 27, 2021 | 21:25:PM
گزشتہ مالی سال بجٹ خسارہ 7.1 فیصد رہا ۔ وزارت خزانہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)گزشتہ مالی سال کے دوران حکومت نے قرضوں پر سود کی ادائیگی اور دفاعی اخراجات پر 4100 ارب روپے خرچ کئے ہیں۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال بجٹ خسارہ 7.1 فیصد رہا۔ مالی سال 2020-21 میں ریونیو بلحاظ جی ڈی پی 4.5 فیصد رہا جبکہ ٹیکس بلحاظ جی ڈی پی 11.1 فیصد رہا۔
رپورٹ کے مطابق قرضوں کی ادائیگی میں گزشتہ مالی سال 2749 ارب روپے خرچ ہوئے۔ دفاعی اخراجات کی مد 1316 ارب روپے سے زائد کے اخراجات ہوئے۔رپورٹ کے مطابق پی ایس ڈی پی کے تحت 441 ارب اور پنشن پر 440 ارب روپے خرچ ہوئے۔ حکومتی اخراجات 505 ارب سے زائد، سبسڈیز کے لئے 425 ارب روپے خرچ ہوئے۔ گزشتہ مالی سال گرانٹس کی مد میں 823 ارب روپے کے اخراجات ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں۔ ”ڈینیئل ویبر سے شادی کیوں کی؟ “سنی لیون نے اہم انکشاف کر دیا