سندھ میں کورونا سے بچاﺅ کیلئے نئی پابندیوں کا اعلان 

Apr 27, 2021 | 00:15:AM
سندھ میں کورونا سے بچاﺅ کیلئے نئی پابندیوں کا اعلان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سندھ میں کورونا سے بچاﺅ کیلئے نئی پابندیوں کا اعلان کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق سکول، کالجز اور یونیورسٹیاں غیر معینہ مدت کیلئے بندکردی گئیں،دکانوں میں گنجائش سے 50 فیصد کم گاہک بلانے کی اجازت ہو گی، جمعرات سے انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ بند کردی جائے گی ۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ سرکاری دفاتر میں 20 فیصدملازمین آئیں گے ،مثبت کیسز کم ہونے کے باوجود گھبرائے ہوئے ہیں ۔

محکمہ داخلہ سندھ نے کہاہے کہ تمام نجی سرکاری تعلیمی ادارے مکمل بندہونگے،مزارات، بیوٹی پارلرز، پارکس، سینما مکمل بند رہیں گے، میرج ہالز، بزنس سنٹرز اور ایکسپوہالز بھی بند ہونگے، جمعہ اور اتوار کو بھی صوبے میں تمام کاروبار شاپنگ سینٹرز بند رہیں گے، شام 6 بجے سے صبح سحری تک تمام کاروبار بند رہیں گے، کاروباری اوقات کار صبح 6 سے شام 6 بجے تک ہونگے، جیلوں میں بھی قیدیوں سے ملاقاتیں مکمل بند کردی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزارت داخلہ نے عیدالفطر کی چھٹیوں کے نوٹیفکیشن پر وضاحت کردی