زلزلے کے شدید جھٹکے

Oct 26, 2022 | 19:08:PM
زلزلے کے شدید جھٹکے
کیپشن: زلزلے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) فلپائن کے شمالی حصے میں واقع جزیرے لوزون میں زلزلے کے جھٹکے، 6 افراد زخمی ہو گئے۔

یورپی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق فلپائن کے شمالی حصے میں  آنے والے زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 4 تھی۔یورپی زلزلہ پیما مرکز نے بتایا ہے کہ فلپائن کے جزیرے لوزون میں یہ زلزلہ 40 کلو میٹر زیرِ زمین گہرائی میں آیا ہے۔فلپائنی حکام کے مطابق زلزلے کی شدت سے ایک ہسپتال اور متعدد گرجا گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

 سکول کی عمارت اور میئر کے دفتر میں دراڑیں پڑنے پر انہیں سیل کر دیا گیا ہے۔ فلپائن میں زلزلے سے متاثرہ علاقے میں آفٹر شاکس کا سلسلہ تاحال جاری ہے.

دوسری جانب  گزشتہ روزدادو اور پسماندہ علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکےمحسوس کئے گئے،علاقے واہی پاندھی, جوہی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلے کے خوف سے لوگ  کلمہ طیبہ کا ورد کرتےگھروں سے باہر نکل آئے۔