ٹوئٹر کی قانونی ٹیم کی دنیا کے امیر ترین شخص کو دھمکیاں

Oct 26, 2022 | 10:46:AM
 ایلون مسک , الیکٹرک گاڑیاں ,سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن,ٹوئٹر
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹوئٹر کی قانونی ٹیم نے دور حاضر میں دنیا کے امیر ترین انسان ایلون مسک کو ان کے کئے گئے وعدے پر 2 روز میں عمل نہ کرنے کی صورت میں قانونی چارہ جوئی کی دھمکی دے دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی معروف امریکی کمپنی ایلون مسک کے پاس ٹوئٹ خریدنے کے حوالے سے کئے گئے معاہدے پر عمل کرنے کے لئے 28 اکتوبر تک کا وقت ہے۔ ٹوئٹر کی قانونی ٹیم نے کہا ہے کہ 28 اکتوبر کی شام تک ایلون مسک نے معاہدے پر عمل نہ کیا تو وہ نتائج بھگتنے کے لئے تیار رہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ اپنی قانونی چارہ جوئی سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں لائی لیکن ٹویٹر نے مسک کی قانونی ٹیم پر سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے ساتھ مواصلات کا مسودہ اور فیڈرل ٹریڈ کمیشن کو سلائیڈ پریزنٹیشن تیار کرنے میں ناکام ہونے کا الزام لگایا ہے۔

ضرور پڑھیں :سورج کو گرہن لگ گیا،برہنہ آنکھ سے دیکھنے سے کیا نقصان ہوسکتا ہے؟

دریں اثنا ایلون مسک کے وکیل ایلیکس اسپیرو نے قانونی چارہ جوئی کی دھمکیوں کے جواب میں کہا ہے کہ ٹوئٹر انتظامیہ کا مقصد اپنے قانونی دعوؤں سے پیچھے ہٹنا ہے۔دوسری جانب امریکا میں متعلقہ محکمے کے افسران نے ایلون مسک سے ٹویٹر کی خریداری کے معاہدے کے سلسلے میں تحقیقات بھی شروع کررکھی ہے۔