بد ترین مہنگائی۔یکم نومبر سے پٹرول مزید مہنگا ہو گا: مریم اورنگزیب

Oct 26, 2021 | 12:09:PM
  مریم اورنگزیب،ملک، ترقی ،پٹرولیم مصنوعات
کیپشن:   مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب  نے کہاہے کہ  بدترین مہنگائی کی وجہ سے عوام پریشان ہیں،یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں  مریم اورنگزیب  کا کہنا تھا کہ یکم نومبر کو گیس، بجلی، آٹا، چینی، دالیں، تیل، سبزیاں اور دوائی مہنگی ہو گی،انہوں نے کہا کہ نومبر میں گیس مہنگی بھی ہوگی اور ملے گی بھی نہیں، 3 سال آئی ایم ایف کی تابعداری میں عوام کا معاشی قتل کیا گیا۔


 مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب کی کوئی سمت نہیں، کوئی حکمتِ عملی نہیں، مہنگائی کے 70 سال کے ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں،نا لائقی نااہلی اور کرپشن کے تاریخی ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں، ملک میں ترقی کے عمل اور تمام منصوبوں کو تالا لگا ہوا ہے.

مہنگائی کی وجہ سے والدین بچوں کے سکول کے سردی کے یونیفارم خریدنے کے قابل نہیں رہے، لوگ گھر کا کرایہ دینے سے مجبور ہو چکے،عوام کے چولہے بجھ چکے ہیں اور جیب خالی ہے، ظالم حکومت کا راستہ روک کر ہی مہنگائی کا راستہ روکا جا سکتا ہے۔

 یہ بھی دیکھیں:ترک صدر کی دھمکی کام کر گئی۔۔بڑی وارننگ واپس