بینک سے پیسے لیکر نکلنے والے شہریوں کیلئے شاندار فیصلہ

Nov 26, 2020 | 20:47:PM
بینک سے پیسے لیکر نکلنے والے شہریوں کیلئے شاندار فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play



(24نیوز)بینک سے پیسے لیکر نکلنے والے شہریوں کی حفاظت کیلئے زبردست پلان ،لاہور پولیس نے شاندار فیصلہ کر لیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ  اگر کوئی شخص 10لاکھ روپے سے زائد پیسے لے کر بینک سے نکلے تو بنک انتظامیہ پولیس کا آگاہ کر ےتا کہ اس شہری کو بحفاظت اس کی منزل تک پہنچایا جاسکے۔ 
تفصیلا ت کے مطابق بینک سے رقم نکلوانے والے شہریوں کے ساتھ ڈکیتی کی متعدد وارتیں رپورٹ ہو چکی ہیں۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شہزادہ سلطان نے بینکوں کے باہر ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث سابق ریکارڈ یافتہ ملزمان کی نگرانی اور شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ان کا کہنا تھا کہ بینک سے پیسے لے کر نکلنے والے شہری غیر محفوظ ہو کر رہ گئے ہیں۔ اس حوالے سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور نے تمام بینکوں کی انتظامیہ سے ملاقات کی اور انہیں ہدایات دیں کہ اگر کوئی شخص دس لاکھ سے زائد رقم لے کر بینک سے لے کر جائے تو اس کے بارے میں فوری طور پر متعلقہ پولیس کو اطلاع دی جائے تاکہ اس شہری کو بحفاظت اس کی منزل تک پہنچانے میں مدد فراہم کی جائے کیونکہ پو لیس کا ہے فر ض مدد آ پ کی۔