ملکی زرمبادلہ کے ذخائر20 ارب ڈالر سے بڑھ گئے

Nov 26, 2020 | 19:47:PM
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر20 ارب ڈالر سے بڑھ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہو گیا، ایک ہفتے میں مرکزی بینک کے ذخائر میں 48 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا، مرکزی بینک کے ذخائر 13 ارب ڈالر سے بڑھ گئے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ سرکاری وصولیوں کے باعث ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں 48 کروڑ 43 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اور ان کا حجم 13 ارب 41 کروڑ 55 لاکھ ڈالر ہو گیا،، تاہم اس دوران کمرشل بینکوں کے پاس ڈالروں 1 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی کمی دیکھی گئی، اور ان کا حجم 7 ارب 13 کروڑ 69 لاکھ ڈالر رہ گیا، جس کی وجہ سے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر ہفتے کے اختتام تک 46 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 20 ارب 55 کروڑ 24 لاکھ ڈالر ہو گئے، رواں مالی سال کے دوران اب تک زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر ایک ارب 66 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔