سیدو شریف ائیرپورٹ پر17 سال بعد  پی آئی اے کا طیارہ لینڈ کر گیا

Mar 26, 2021 | 14:54:PM
سیدو شریف ائیرپورٹ پر17 سال بعد  پی آئی اے کا طیارہ لینڈ کر گیا
کیپشن: پی آئی اے پرواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سوات ائیرپورٹ17 سال بعد پروازوں کے لئے بحال ہوگیا۔پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی پہلی پرواز سیدو شریف ائیر پورٹ پر لینڈ کرگئی۔

 تفصیلات کے مطابق سوات ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی پرواز پی کے 650 اسلام آباد سے سوات لینڈ کرگئی۔اس پرواز میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، وفاقی وزیر مراد سعید اور وزیر ہوا بازی غلام سرور بھی موجودتھے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سوات پہنچ کر گرین پاکستان وژن کے تحت پودا بھی لگایا۔پی آئی اے شیڈول کے مطابق ابتدائی طور پر اسلام آباد سے سوات کے لئے ہفتے میں 2 دن پروازیں چلائی جائیں گی۔اسلام آباد سے سوات کی پروازیں کراچی اور لاہور سے  آنے والی پروازوں  کے ساتھ کونیکٹ ہوں گی۔