35 روپے چوری ہونے ٹیچر کاطالب علموں کیساتھ انوکھا سلوک ، سب حیران رہ گئے

Feb 26, 2024 | 08:24:AM
 35 روپے چوری ہونے ٹیچر کاطالب علموں کیساتھ انوکھا سلوک ، سب حیران رہ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی ریاست بہار میں خاتون ٹیچر نے اپنے پرس سے محض 35 روپے چوری ہونے کے بعد طالب علموں کے ساتھ ایسا انوکھا سلوک کیا کہ سب حیران رہ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسمانیچک گاؤں کے سرکاری سکول میں خاتون ٹیچر نے پرس سے 35 روپے غائب ہونے پر ہنگامہ برپا کیا۔ انہوں نے طیش میں آ کر فرداً  فرداً تمام طالب علموں سے پوچھا لیکن کسی نے اعتراف نہیں کیا۔

سکول میں اُس وقت 105 طالب علم موجود تھے اور ٹیچر نے سب کی باری باری تلاشی بھی لی۔ اس سے بھی مطمئن نہ ہو پانے پر وہ بچوں کو قریبی مندر لے گئیں اور قسم اٹھوائی کہ انہوں نے پرس سے پیسے چوری نہیں کیے۔

یہ بھی پڑھیں:ریڈ لائٹ بلڈ شوگر کو کم کرتی ہے، ماہرین کی تحقیق

جب طالب علموں کے والدین کو اس بارے میں علم ہوا تو انہوں نے اسکول پہنچ کر احتجاج کیا۔ انہوں نے خاتون ٹیچر کو فوری معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔

بعدازاں، محکمہ تعلیم نے ٹیچر کا ٹرانسفر کر دیا جس کے بعد والدین نے احتجاج ختم کیا۔ ٹیچر نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے صرف بچوں سے زبانی پوچھا تھا کہ کس نے میرے پیسے چوری کیے، میں ان کو مندر نہیں لے گئی۔